لبنان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور لبنان میں جنگ بندی کے حامی ممالک سے اپیل کی کہ تل ابیب کے خلاف متحد ہوکر ٹھوس موقف اپنائیں اور صیہونیوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے پر مجبور کریں۔
لبنان کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کو قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی کے لیے ملزم ٹہرایا۔
شکایت نامے میں درج ہے کہ صیہونی فوج نے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد لبنانی شہریوں کو بارہا اغوا کیا، ان گھروں کو منہدم کیا اور اب پناہ گزین لبنانیوں کو گھر لوٹنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
لبنان کی وزارت خارجہ کی جانب سے درج شدہ شکایت میں آیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد صیہونیوں کے ہاتھوں زخمی اور شہید ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت اور لبنان کے مابین 27 فروری کو جنگ بندی کا اعلان ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد بھی صیہونیوں کا جارحانہ رویہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ